کشن گنج، 18 اکتوبر (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) پر ہندوستان کو ہندو ملک بنانے کا خفیہ ایجنڈا تیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں آر ایس ایس کے خلاف سخت قانونی کارروائی
ہونی چاہئے۔
مسٹر اویسی نے آر ایس ایس کے ترجمان اخبار آرگنائزر میں شائع مضمون پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ اسکے پبلیشر یا مالک ملک کے قانون کو نہیں مانتے اس لئے اس کی اشاعت پر پابندی لگنی چاہئے یا ضابطہ کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔